07:03 , 4 مئی 2026
Watch Live

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی خطے میں امن و استحکام پر گفتگو

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں خطے کی صورتحال اور پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ (ایف او) کے مطابق یہ گفتگو اتوار اور پیر کی درمیانی رات ہوئی۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر بات کی۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے “تعمیری کردار اور خلوص پر مبنی ثالثی کی کوششوں” کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر دیرپا امن کے لیے تعمیری رابطوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب رپورٹس کے مطابق امریکہ نے ایران کی نئی امن تجویز کا جواب پاکستان کے ذریعے دیا ہے، جس کا تہران جائزہ لے رہا ہے۔

بیلاروسی لڑکی محبت میں فیصل آباد پہنچی، اسلام قبول کرکے شادی کر لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کے نمائندے ایران کے ساتھ “مثبت مذاکرات” کر رہے ہیں جو کسی بڑے معاہدے کی طرف جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی ثالثی سے اپریل میں جنگ بندی کے بعد مذاکرات کا عمل تعطل کا شکار تھا، تاہم اب دوبارہ سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق نئی تجاویز میں مرحلہ وار اقدامات شامل ہیں جن میں آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی، فوجی کشیدگی میں کمی، اور خطے میں وسیع تر امن فریم ورک کی طرف پیش رفت شامل ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION