02:31 , 22 اپریل 2025
Watch Live

عید الفطر: روس نے پاکستانیوں کیلئے بڑا تحفہ بھیج دیا

روس نے عید الفطر کے موقع پر پاکستان میں ضرورت مندوں کے لیے 30 ٹن خوراک، دوائیں، کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء بھیجی ہیں۔

روسی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق، یہ امداد روس کی وزارت برائے ہنگامی حالات کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچائی گئی۔

پاکستان میں متعین روسی سفیر، البرٹ خوریف نے یہ سامان ہلال احمر پاکستان کے حوالے کیا۔ امدادی سامان کی حوالگی کی تقریب میں دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان بھی شریک ہوئے۔ روسی سفیر نے کہا کہ روس ہمیشہ پاکستان کے عوام کی مدد کیلئے تیار ہے اور پاک روس تعلقات میں انسانی ہمدردی کے تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین کے درمیان محدود جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION