02:40 , 25 اپریل 2025
Watch Live

ماہرہ خان کا فہد مصطفیٰ کی نظر اتارنے کا دلچسپ انداز!

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے ساتھی اداکار فہد مصطفی کے نئے فیشن پر تبصرہ کرکے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

میزبان فہد مصطفیٰ نے اپنے رمضان گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں فرشی شلوار پہن کر شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اداکار کے نئے فیشن لک پر تبصرہ کرتے ہوئے ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر فہد مصطفی کے فرشی شلوار پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا: "تھُو تھُو، تھُو، تھُو نظر نہ لگے۔”

فہد مصطفی نے ماہرہ کے دلچسپ تبصرے کا جواب دیتے ہوئے صرف ایک مسکراہٹ والے ایموجی کا استعمال کیا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے دونوں اسٹارز کے اس دلچسپ تبادلہ خیال کو بہت پسند کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION