10:19 , 10 اپریل 2026
Watch Live

ٹرمپ ایلون مسک تنازع، ٹرمپ کی سرخ ٹیسلا کار کا مستقبل کیا ہوگا؟

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے درمیان جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کر لیا، جب کہ ٹرمپ کی خریدی گئی ٹیسلا گاڑی کا مستقبل بھی غیر یقینی ہو گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ نے یہ سرخ رنگ کی ٹیسلا ماڈل ایس رواں سال کے آغاز میں اُس وقت خریدی تھی جب وہ ایلون مسک کی کمپنیوں کی حمایت میں وائٹ ہاؤس میں فوٹو سیشن کرا رہے تھے۔

گاڑی اب بھی وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ کے باہر دیکھی جا سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹرمپ اب اس کار کو فروخت یا تحفے میں دینے پر غور کر رہے ہیں۔ ایلون مسک اور ٹرمپ کے درمیان کشیدگی میں شدت آ گئی ہے، دونوں شخصیات سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا رہے ہیں۔

ایلون مسک نے ایکس پر دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کا نام ایپسٹین فائلز میں موجود ہے اور انہیں "احسان فراموش” بھی قرار دیا۔ جواباً ٹرمپ نے مسک کو "پاگل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود مسک کو انتظامیہ سے الگ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین وہ بدنام شخصیت تھی جس پر کمسنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کئی الزامات تھے اور 2019 میں وہ جیل میں مردہ پایا گیا۔ ایپسٹین کے تعلقات کئی عالمی شخصیات سے تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION