10:47 , 21 اپریل 2025
Watch Live

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوینٹی میچ کل ہو گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوینٹی میچ کل ہو گا۔ شاہینوں کو سیریز میں ان رہنے کیلئے ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں کیویز کو شکست دے کر قومی سکواڈ آکلینڈ سے ماؤنٹ مونگ نوئی پہنچ گیا۔ قومی ٹیم ڈو اور ڈائی میچ میں نیوزی لینڈ کےخلاف وننگ کامبنیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ چوتھا ٹی ٹوینٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بج کر پندرہ منٹ پر کھیلا جائے گا۔

ادھر بلیک کیپس کیلئے بری خبر ۔۔۔فاسٹ بولر میٹ ہنری پاکستان کیخلاف آخری دو ٹی 20 میچز سے بھی باہر ہوگئے۔ میٹ ہنری انجری مسائل کے باعث بقیہ میچز نہیں کھیل پائیں گے۔

پانچ میچز کی سیریز میں کیویز کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION