01:38 , 23 جون 2025
Watch Live

پنجاب میں طوفانی بارشوں سے 7 افراد جاں بحق، 41 زخمی

لاہور: پنجاب بھر میں شدید آندھی اور طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہو گئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اموات بوسیدہ مکان گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر موجودگی کے باعث ہوئیں۔ جاں بحق افراد میں راولپنڈی سے 1، جہلم سے 3، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ سے 1،1 شہری شامل ہیں۔ درجنوں کچے اور پرانے مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام ضلع ایمرجنسی آپریشن سینٹرز اور صوبائی کنٹرول روم 24 گھنٹے مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں، تاروں اور کھلے آسمان تلے جانے سے پرہیز کریں۔

ایمرجنسی کی صورت میں 1129 پر فوری رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION