01:56 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

آسمان پر “مسکراتے چہرے” کا قدرتی نظارہ کب دیکھا جائے گا؟

آسمان پر “مسکراتے چہرے” کا قدرتی نظارہ کب دیکھا جائے گا؟

دنیا بھر میں ای میلز، پیغامات اور سوشل میڈیا پر ہم روزانہ "مسکراتے چہرے” والے ایموجیز کا استعمال کرتے ہیں، مگر کیا آپ نے کبھی آسمان پر قدرتی انداز میں ایسا نظارہ دیکھا ہے؟ رواں ہفتے ایک ایسا دلکش اور یادگار لمحہ آنے والا ہے جب فطرت خود ایک "مسکراتے چہرے” کی صورت اختیار کرے گی۔

ماہرین فلکیات اور ناسا کے مطابق، جمعہ 25 اپریل کو علی الصباح سورج نکلنے سے پہلے آسمان پر ایک انوکھا سماوی امتزاج نظر آئے گا، جہاں چاند، سیارہ زحل اور زہرہ ایک خاص ترتیب میں آ کر ایک "مسکراتے چہرے” کا تاثر دیں گے۔

یہ نظارہ صبح تقریباً 5:30 بجے مشرقی افق کے قریب دیکھا جا سکے گا۔ سیارہ زہرہ اوپر کی جانب سب سے روشن ہوگا، جب کہ اس کے نیچے بائیں طرف زحل اور دائیں جانب ایک پتلے ہلال کی صورت میں چاند دکھائی دے گا، یوں یہ تینوں اجسام مل کر ایک خوش باش چہرے کی مانند لگیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ چند ہی منٹوں کے لیے ہوگا، اس لیے شوقین فلکیاتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے والے افراد کو چاہیئے کہ وہ صبح سویرے اس نظارے کو دیکھنے کے لیے تیار رہیں۔ کھلی فضا، مشرقی سمت اور صاف آسمان اس منظر کے لیے ضروری ہوں گے۔

یاد رہے کہ آسمان پر اس طرح کے دلکش مظاہر نہ صرف فلکیاتی تجسس کو بڑھاتے ہیں بلکہ ہمیں کائنات کی وسعت اور خوبصورتی کا بھی احساس دلاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION