03:17 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

آٹے کی تمام اقسام کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جنید عزیز نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق قیمتوں میں اس قدر تیزی سے اضافہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق یکم اگست کو گندم کی قیمت 62 روپے فی کلو تھی، جو یکم ستمبر کو بڑھ کر 97 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ اسی طرح آٹے کی مختلف اقسام کی قیمتیں بھی 23 سے 29 روپے فی کلو تک بڑھ گئی ہیں۔ فائن آٹا اب 108 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

جنید عزیز نے مزید بتایا کہ مقامی مارکیٹ میں گندم کی قیمت اس وقت عالمی مارکیٹ سے 10 روپے زیادہ ہے۔ عالمی مارکیٹ میں گندم 85 روپے فی کلو ہے جبکہ پاکستان میں یہ 96 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فرق ملکی مارکیٹ پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت اگلے ہفتے گندم ریلیز کر دے تو مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سال پاکستان کو کم از کم 15 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنا پڑے گی تاکہ ملکی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION