03:17 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

اگست 2025 میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ

اگست 2025 میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 62 فیصد اور ماہانہ 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے مطابق اس مہینے میں کل 14 ہزار 50 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ مالی سال 2026 کے پہلے دو ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 45 فیصد اضافہ ہوا اور اس دوران 25 ہزار 93 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

اس دوران ٹرکوں کی فروخت میں بھی زبردست اضافہ ہوا، جو 139 فیصد بڑھ کر 596 یونٹس تک پہنچ گئی۔ تاہم، ٹریکٹرز کی فروخت میں سالانہ 63 فیصد کمی دیکھی گئی اور اگست میں صرف 996 ٹریکٹرز فروخت ہوئے۔ یہ اعداد و شمار ملک میں گاڑیوں کی طلب میں اضافہ اور مختلف شعبوں میں تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION