03:15 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی


کراچی میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو بھی ڈالر کی قیمت مزید کم ہوئی۔ ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 23 پیسے کم ہوکر 281 روپے 37 پیسے تک آگئی، لیکن کاروبار کے اختتام پر 5 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کی بڑی وجوہات میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 34 ملین ڈالر کا اضافہ، مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمت میں کمی اور وزیر خزانہ کے مثبت بیانات شامل ہیں، جنہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب معیشت پر زیادہ منفی اثر نہیں ڈالے گا۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالر کی قسط اور 1.3 ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کے مذاکرات 25 ستمبر سے شروع ہونے والے ہیں۔ اس کے علاوہ ریکوڈک گولڈ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی خبروں نے بھی ڈالر کو نیچے لانے میں کردار ادا کیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10 پیسے کمی سے 282 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔ ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک میں ڈالر کی سپلائی کافی ہے۔ اسی لیے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تگڑا ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION