04:57 , 22 اپریل 2026
Watch Live

اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک

روم: اٹلی کے جزیرے لمپیڈوزا کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی سمندر میں الٹنے سے 26 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 60 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں 90 سے زائد افراد سوار تھے جو لیبیا سے یورپ کی جانب سفر کر رہے تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بچائے گئے افراد میں 56 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں، تاہم کشتی میں سوار افراد کا تعلق کن ممالک سے تھا، یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION