03:17 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات
اسلام آباد: یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے نئی ورکنگ مکمل کر لی ہے، جو وزارت پیٹرولیم کے ذریعے فنانس ڈویژن کو بھجوائی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی ہو سکتی ہے، جو 1 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک ہو گی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ نئی قیمتیں آئندہ پندرہ روز کے لیے نافذ ہوں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION