03:26 , 22 اپریل 2026
Watch Live

افغان طالبان پر افغان رہنماؤں کی تنقید، دہشت گردوں کے اڈے بے نقاب

افغان طالبان پر افغان رہنماؤں کی تنقید

افغان سیاستدان اور نیشنل ریزسٹنٹ فرنٹ کے رہنما احمد مسعود نے افغان طالبان رجیم پر دہشت گرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے اور وار اکانومی میں ملوث ہونے اور دہشت گردوں کے اڈوں کو بے نقاب کر دیا۔

احمد مسعود نے کہا کہ افغانستان آج اپنے عوام کے لیے جہنم اور دہشت گرد گروہوں کے لیے جنت بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے وہی غلطی دوبارہ دہرا دی ہے جو القاعدہ اور اسامہ بن لادن کو پناہ دینے میں ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستان میں صرف ٹی ٹی پی یا فتنہ الخوارج ہی سرگرم نہیں ہیں بلکہ 20 سے زائد دہشت گرد گروہ کام کر رہے ہیں، جن کے اڈے طالبان کی سرپرستی میں فعال ہیں۔

احمد مسعود نے کہا کہ افغان طالبان کے خلاف ان کی شدید نفرت کبھی کم نہیں ہو سکتی اور یہ رجیم عوام کے لیے نقصان دہ اقدامات کا ذمہ دار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کی آمریت اور دہشت گردوں کے لیے سہولت فراہم کرنے کی پالیسی کے سبب افغان عوام میں شدید غصہ اور نفرت پائی جاتی ہے۔

افغان عوام اب اس رجیم سے تنگ آچکے ہیں جو ملک کو دہشت گردوں کے لیے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق، یہ بات اب واضح ہو چکی ہے کہ افغانستان دہشت گرد عناصر کے لیے محفوظ ٹھکانے کا کام کر رہا ہے، جس سے خطے میں سلامتی کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION