معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے نیا نعتیہ کلام جاری کیا ہے جس کا نام سوہنا نبی ہے۔ اس نعت کے ذریعے انہوں نے پیارے نبی ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس نعت کی ویڈیو شیئر کی گئی جسے لوگوں نے پسند کیا ہے اور یہ علی ظفر کا نعتیہ کلام سوہنا نبی لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
گلوکار نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ نعت حضور نبی کریم ﷺ کی محبت اور یاد میں ایک عاجزانہ پیشکش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی طرف سے عقیدت کا چھوٹا سا اظہار ہے جو دل سے پیش کیا گیا ہے۔
علی ظفر نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی پوری انسانیت کے لیے روشنی کا ذریعہ ہے۔ ان کی تعلیمات ہمیں سکھاتی ہیں کہ انسانوں کے ساتھ شفقت، احترام اور محبت سے پیش آنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: جمال شاہ کا فریال گوہر سے طلاق پر افسوس کا اظہار
گلوکار نے مزید کہا کہ یہ نعت ان کی سب سے خوبصورت تخلیق کے لیے محبت اور عقیدت کا اظہار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگ اس روحانی کلام کو پسند کریں گے اور اس سے متاثر ہوں گے۔
علی ظفر اس سے پہلے بھی نعتیہ کلام پیش کر چکے ہیں۔ اب بھی علی ظفر کا نعتیہ کلام سوہنا نبی مداحوں کے دلوں میں عقیدت اور محبت کے جذبات کو فروغ دے رہا ہے۔













