02:58 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

پاکستانی بیٹر سدرہ امین کا ایک اور شاندار سنگ میل

پاکستانی اوپنر بیٹر سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں 2000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ یہ کارنامہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے کے دوران سرانجام دیا۔

سدرہ امین نے یہ سنگ میل میچ کے 16ویں اوور کی چوتھی گیند پر سنگل لے کر عبور کیا۔ وہ بسمہ معروف اور جویریہ خان کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والی تیسری پاکستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

انہوں نے میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 150 گیندوں پر ناقابل شکست 121 رنز بنائے، جس میں 12 خوبصورت چوکے شامل تھے۔ ان کی اننگز نے پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔

اب تک بسمہ معروف 136 میچز میں 3369 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، جویریہ خان 116 میچز میں 2885 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ سدرہ امین نے 75 میچز میں 2099 رنز بنا کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION