پاکستانی اداکارہ یشما گل نے اپنی قریبی دوست ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔ ایک حالیہ رمضان ٹی وی شو میں ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا جس کے بعد انہوں نے مختصر مگر واضح جواب دیا۔ سوشل میڈیا پر کافی عرصے سے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کی افواہیں زیرِ بحث ہیں جس پر مداح جاننا چاہتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے۔
شو کے دوران ایک مداح نے فون کال کے ذریعے یشما گل سے سوال کیا کہ وہ ہانیہ عامر کی قریبی دوست ہیں، اس لیے کیا وہ بتا سکتی ہیں کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر واقعی شادی کرنے جا رہے ہیں یا نہیں۔
اس سوال کے جواب میں یشما گل نے کہا کہ شادی ایک ذاتی معاملہ ہوتا ہے اور اس کے بارے میں وہی لوگ بتا سکتے ہیں جن کی شادی ہو رہی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کے ذاتی معاملات پر رائے دینا مناسب نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں: پارٹنر کو دھوکا دینے والوں سے دوستی نہیں رکھ سکتے، عمیر جسوال کا پیغام وائرل
یشما گل نے مزید کہا کہ انہیں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر واقعی ایسا ہوا تو دونوں اسٹارز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، خاص طور پر انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو خود بتا دیں گے۔
اداکارہ نے آخر میں کہا کہ وہ دعا کرتی ہیں کہ ہر کسی کی شادی اچھے وقت اور اچھی جگہ پر ہو۔ تاہم فی الحال ان کے پاس ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کی افواہیں کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات موجود نہیں ہیں۔












