04:57 , 22 اپریل 2026
Watch Live

آسٹریا کا بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا منصوبہ

آسٹریا کا بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا منصوبہ

یورپی ملک آسٹریا نے 14 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے لیے نیا قانون متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آسٹرین حکومت کے مطابق اس حوالے سے ایک بل جون 2026 کے آخر تک پیش کیا جائے گا، جس کا مقصد کم عمر بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

اس مجوزہ قانون کے تحت 14 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی محدود یا مکمل طور پر بند کی جا سکتی ہے۔

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کو آن لائن ہراسانی، توہین آمیز رویے اور دیگر منفی اثرات سے بچانا ہے، جبکہ ذہنی صحت کے بڑھتے مسائل بھی اس فیصلے کی اہم وجہ ہیں۔

مس فن لینڈ کا تاج سوشل میڈیا تنازعے کی وجہ سے واپس

بل میں اسکولوں میں میڈیا لٹریسی (میڈیا سے متعلق آگاہی) کا مضمون شامل کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے تاکہ بچے آن لائن گمراہ کن معلومات کو پہچان سکیں۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب Australia پہلے ہی 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر چکا ہے، جس کے بعد دیگر ممالک میں بھی اسی نوعیت کی تجاویز زیر غور ہیں۔

تاہم حکام نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ عمر کی تصدیق کے لیے کون سا نظام اپنایا جائے گا، جس پر ماہرین کی جانب سے مزید وضاحت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION