07:50 , 23 اپریل 2026
Watch Live

بشنوئی گینگ کی بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی

بھارتی پنجابی گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر بی پراک کو مبینہ طور پر بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی کے ساتھ بھتّے کا مطالبہ بھی کیا گیا، جس سے شوبز انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ دھمکی بی پراک کے قریبی ساتھی اور پنجابی گلوکار دلنور کو فون کال کے ذریعے دی گئی۔ 5 جنوری کو دلنور کو ایک غیر ملکی نمبر سے دو مسڈ کالز موصول ہوئیں، جنہیں انہوں نے نظر انداز کر دیا۔

اگلے دن ایک اور غیر ملکی نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں فون کرنے والے نے خود کو ارجو بشنوئی ظاہر کیا۔ اس شخص نے دلنور سے کہا کہ وہ یہ پیغام براہِ راست بی پراک تک پہنچا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور ثنا جاوید نے شادی کی دوسری سالگرہ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

دھمکی دینے والے نے کہا کہ بی پراک سے 10 کروڑ روپے مانگے جا رہے ہیں اور ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ اس نے خبردار کیا کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو بی پراک کو نقصان پہنچایا جائے گا اور جان سے مار دیا جائے گا۔

دلنور کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فون کالز کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور جلد ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION