برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال سے زائد قید کی سزا سنا دی

برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر جائر بولسونارو کو حکومت کے تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں مجرم قرار دیتے ہوئے 27 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
پانچ رکنی ججوں کے بینچ میں سے چار ججز نے سزا کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ ایک جج نے تمام الزامات سے بری کرنے کی حمایت کی۔
سابق صدر بولسونارو اس وقت گھر میں نظر بند ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ کیس کی سماعت 11 ججز پر مشتمل فل کورٹ کرے۔
بین الاقوامی ردعمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر متوقع تھا۔
برازیل میں عوامی ردعمل
فیصلے کے اعلان کے بعد سابق صدر کے حق میں کئی شہروں میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔
بولسونارو پر 2022 کے صدارتی انتخاب کے بعد اقتدار پر قبضے کی کوشش کرنے کے الزامات تھے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION
















