03:21 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

بریسٹ کینسر آگاہی: خاتونِ اول، پنک ربن پاکستان کے سی ای او کی مشترکہ کوششوں پر اتفاق

اسلام آباد: پنک ربن پاکستان کے سی ای او عمر آفتاب کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات، چھاتی کے سرطان کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

خاتونِ اوّل نے کہا کہ اس مرض کو شکست دینے کیلئے حکومتی اداروں، طبی ماہرین، میڈیا اور کمیونٹیز کی مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان کے خطرے سے دوچار ہے۔ تاخیر سے تشخیص ہر سال ہزاروں خواتین کی جان لے لیتی ہے۔ بروقت تشخیص کی صورت میں شفا یابی کی شرح نوے فیصد سے زائد ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر خاتون کو بروقت اسکریننگ، درست تشخیص اور معیاری علاج کی سہولت ملنی چاہیے اور خواتین کی صحت کو قومی ترجیح بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں چھاتی کے سرطان کے علاج اور تشخیص کی سہولیات بڑھانے کی ضرورت ہے۔

خاتونِ اوّل نے کہا کہ ملک میں موبائل میموگرافی یونٹس اور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کے فروغ کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ میڈیا، تعلیمی اداروں اور مذہبی رہنماوں کو اس حوالے سے ملک گیر آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION