04:42 , 23 اپریل 2026
Watch Live

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں ڈرائیونگ پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے میں ڈرائیونگ پر گرفتار

امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو کیلیفورنیا میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بدھ کی رات انہیں حراست میں لیا جس کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ برٹنی اسپیئرز نشے میں ڈرائیونگ پر گرفتار ہونے کا واقعہ مداحوں اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول کے اہلکاروں نے مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ساڑھے 9 بجے گلوکارہ کو روکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانچ کے بعد انہیں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا اور ان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال دی گئیں۔

بعد ازاں گلوکارہ کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں جمعرات کی علی الصبح تقریباً 3 بجے ان کی باضابطہ بکنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی معمول کے قانونی طریقہ کار کے تحت مکمل کی گئی۔

مزید پڑھیں: بادشاہ نے ہانیہ عامر کو شادی کے حوالے سے مشورہ دے دیا

چند گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد برٹنی اسپیئرز کو صبح تقریباً 6 بجے کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا۔ حکام کی جانب سے ابھی تک اس معاملے سے متعلق مزید قانونی کارروائی یا ممکنہ عدالت پیشی کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

رہائی کے بعد برٹنی اسپیئرز نے اپنا انسٹاگرام پروفائل بھی ڈیلیٹ کر دیا جس پر مداحوں میں حیرت پائی گئی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے پر بحث جاری ہے اور برٹنی اسپیئرز نشے میں ڈرائیونگ پر گرفتار ہونے کی خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION