چین کا ایران پر زور، خطے کے مسائل کا حل جنگ نہیں

بیجنگ: چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا حل جنگ نہیں بلکہ سفارت کاری اور مذاکرات میں تلاش کیا جائے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران چینی وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ مسائل کا حل طاقت کے بجائے بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔
ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان چین اقتصادی تعاون میں تیزی
چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق وانگ یی نے کہا کہ تمام فریقین کو خطے میں امن کے ہر ممکن موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔
انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ کشیدگی نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ عالمی امن اور اقتصادی صورتحال کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
چین نے اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ فوری جنگ بندی اور سیاسی حل ہی دیرپا امن کے لیے واحد مؤثر راستہ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ خطے میں تناؤ کم کیا جا سکے۔











