06:21 , 22 اپریل 2026
Watch Live

چین نے جدید بین البراعظمی جوہری میزائل پہلی بار عوام کے سامنے پیش کر دیا

چین نے دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں جدید بین البراعظمی جوہری میزائل DF-5C پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیا۔

چینی میڈیا کے مطابق DF-5C کی رینج 20 ہزار کلومیٹر سے زائد ہے، جو دنیا کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل آواز سے کئی گنا زیادہ رفتار سے پرواز کرتا ہے، جس سے دفاعی نظام کے لیے اسے روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق DF-5C کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں:

ایک ساتھ متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت

جوہری، روایتی یا ڈمی وارہیڈز لے جانے کی اہلیت

تین حصوں میں منتقلی کی سہولت، جس سے لانچ کی تیاری تیز ہو جاتی ہے

جدید گائیڈنس سسٹم، بشمول بیڈو نیویگیشن، جو ہدف پر انتہائی درستگی سے حملہ ممکن بناتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ DF-5C کی رینج اور جدید ٹیکنالوجی چین کو دنیا کے کسی بھی جوہری خطرے کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے قابل بناتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION