07:53 , 22 اپریل 2026
Watch Live

قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کے قاتل گرفتار

قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کے قاتل گرفتار
واشنگٹن: امریکی حکام نے قدامت پسند تجزیہ کار اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے قتل کے مشتبہ قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

گرفتار ملزم کی شناخت 22 سالہ ٹائلر رابنسن کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے مشتبہ قاتل کی تصویر بھی جاری کی۔ صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ ملزم پولیس کے پاس موجود ہے اور اسے کسی قریبی نے حکام کے حوالے کیا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ملزم کو ممکنہ طور پر موت کی سزا ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل ایف بی آئی نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی تھی جس میں مشتبہ حملہ آور کو فائرنگ کے بعد چھت سے چھلانگ لگاتے اور فرار ہوتے دیکھا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم نے بندوق اور گولیاں قریبی جنگل میں پھینک دیں، اور چھت پر جوتوں اور ہتھیلی کے نشانات ملے۔ ایف بی آئی نے قاتل کی گرفتاری کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام بھی رکھا تھا۔

چارلی کرک، جو ‘ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے’ کے بانی ہیں، یوٹا یونیورسٹی میں تقریر کے دوران گولی کا نشانہ بنے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق کرک اس وقت گن کنٹرول اور ہجوم پر فائرنگ کے موضوع پر بات کر رہے تھے۔

چارلی کرک صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند حلقوں میں معروف شخصیت تھے۔ ان کی تنظیم 2012 میں قائم ہوئی اور تعلیمی اداروں میں قدامت پسند نظریات کو فروغ دیتی رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION