02:50 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

میچ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ، مشاورتی عمل جاری: پی سی بی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دو سابق چیئرمینز رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مشاورت کے لیے بلایا ہے۔ ترجمان پی سی بی عامر میر کے مطابق یہ مشاورتی عمل ابھی جاری ہے اور جو بھی فیصلہ ہوگا عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر میر نے بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ پہلے سات بجے شروع ہونا تھا۔ چونکہ مشاورت جاری ہے، اس لیے میچ کا وقت ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

پی سی بی انتظامیہ ٹیم کی رہنمائی کے لیے اہم فیصلے کر رہی ہے تاکہ حالات کو بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکے۔ جلد ہی میچ کے بارے میں حتمی اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION