نمازِ جمعہ نہ پڑھنے پر مسلمان مردوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

ملائیشیا کی ریاست ترنگگانو میں مسلمان مردوں کے لیے جمعہ کی نماز چھوڑنے پر سخت سزائیں مقرر کر دی گئی ہیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام شریعت کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو دو سال تک قید یا تین ہزار رنگٹ جرمانہ ہو سکتا ہے۔ بعض صورتوں میں قید اور جرمانہ دونوں سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔ یہ قانون جمعہ کی نماز کے حوالے سے ملک میں سخت ترین اقدامات میں شمار کیا جا رہا ہے۔
یہ نئی پابندیاں شریعت کرمنل آفسنسز ایکٹ کے تحت نافذ کی گئی ہیں۔ ترنگگانو کی ریاست قدامت پسند پان ملائیشین اسلامک پارٹی کے زیر انتظام چلائی جا رہی ہے۔
ریاستی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مذہبی نظم و ضبط کو مضبوط کرنا ہے۔ ساتھ ہی عوام کو باجماعت جمعہ کی نماز باقاعدگی سے ادا کرنے کی ترغیب دینا بھی اس فیصلے کا حصہ ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION
















