11:53 , 24 اپریل 2026
Watch Live

پہلی پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر نوشین زیدی نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

ڈاکٹر نوشین زیدی جارج فورسٹر ایوارڈ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی سائنسدان بن گئی ہیں۔ یہ ایوارڈ عالمی سطح پر سائنسی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر نوشین زیدی یونیورسٹی آف دی پنجاب کے انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرو بایولوجی اینڈ مالیکیولر جینیٹکس میں پروفیسر ہیں اور صحت عامہ کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ڈاکٹر نوشین زیدی جارج فورسٹر ایوارڈ ان کی شاندار تعلیمی اور تحقیقی خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے جرمنی کی یونیورسٹی آف ٹیوبنگن سے بایو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے امریکہ کے معروف اداروں میں بھی تحقیق کی اور اب ایکشن ریسرچ کلیکٹو کے ذریعے پاکستان بھر میں پانی کے معیار اور بچوں کی نشوونما کے مسائل پر کام کر رہی ہیں۔

جارج فورسٹر ایوارڈ ہر سال الیگزینڈر وان ہمبولٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کے ممتاز محققین کو دیا جاتا ہے تاکہ ان کی علمی خدمات کو سراہا جا سکے۔

یہ ایوارڈ جرمن ماہر بشریات جارج فورسٹر کے نام سے منسوب ہے اور اس کے ساتھ 60 ہزار یورو کی تحقیقی گرانٹ بھی دی جاتی ہے۔

لاہور میں جرمن سفارت خانے کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر نوشین زیدی جارج فورسٹر ایوارڈ کے اعزاز میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION