02:02 , 17 ستمبر 2025
Watch Live

اسرائیلی خاتون وزیر کے گھر سے منشیات بنانے کی لیبارٹری برآمد

اسرائیلی خاتون وزیر

اسرائیلی پولیس نے وزیر برائے مساواتِ سماجی اور ترقی خواتین مئی گولان کے دفتر اور ان کی مشیر کے دفتر پر چھاپے مارے ہیں، جن میں جعل سازی، عوامی فنڈز کے غلط استعمال اور منشیات سے متعلق سنگین شواہد سامنے آئے ہیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں سرکاری فنڈز میں بے ضابطگیوں اور جعلی ملازمتوں کے شواہد ملے ہیں۔ مئی گولان کی مشیر کے دفتر سے منشیات تیار کرنے کی مکمل لیبارٹری بھی برآمد ہوئی، جب کہ دفتر کے باغیچے سے منشیات اگانے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان ملزمان کی حراست میں توسیع کی درخواست دی ہے۔

پولیس نے وزیر کے ایک قریبی وکیل کو بھی حراست میں لیا ہے، جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔

ادھر وزیر مئی گولان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب "سیاسی انتقام” کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور حقیقت جلد عوام کے سامنے آجائے گی۔

خیال رہے کہ مئی گولان پر رواں سال جنوری میں پہلی بار اقربا پروری اور فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات سامنے آئے تھے۔ ایک تفتیشی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنی این جی او HaIr HaIvrit سے غیر قانونی طور پر تنخواہ وصول کی اور اسے اپنے سرکاری دفتر کے ساتھ ملا کر چلایا۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ ان کے قریبی مشیروں اور دوستوں کو جعلی عہدے اور مالی فائدے دیے گئے جبکہ رشتہ داروں کو ملازمتیں فراہم کی گئیں۔

یاد رہے کہ مئی گولان نے سیاست کا آغاز سماجی کارکن کے طور پر کیا تھا اور وہ جنوبی تل ابیب میں غیر ملکی مہاجرین کے خلاف سرگرمیوں کے باعث شہرت حاصل کر چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION