07:58 , 22 اپریل 2026
Watch Live

روس کے کمچاتکا ساحل کے قریب زلزلہ، سونامی کا خدشہ

روس کے کمچاتکا ساحل کے قریب زلزلہ، سونامی کا خدشہ
روس کے مشرقی علاقے کمچاتکا کے قریب ایک طاقتور زلزلے نے ساحلی علاقوں کو لرزا دیا، جس کے بعد مقامی اور بین الاقوامی اداروں نے صورتحال پر نظر رکھنا شروع کر دی ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 ریکٹر اسکیل اور گہرائی صرف 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے نے جھٹکوں کی شدت 7.4 اور گہرائی 39.5 کلومیٹر بتائی، جس سے دونوں اداروں کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آیا۔

بحرالکاہل کے سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں سونامی کی لہریں اٹھنے کا امکان موجود ہے۔ تاہم جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق اس وقت کسی سونامی وارننگ کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ زلزلہ اس خطے میں ایسے وقت آیا ہے جب صرف چند ہفتے پہلے، 30 جولائی کو، کمچاتکا کے ساحل پر 8.8 شدت کا تباہ کن زلزلہ آیا تھا، جس کے باعث 4 میٹر بلند سونامی لہریں اٹھیں اور متعدد علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ اس شدید جھٹکے کو 1952 کے بعد سب سے بڑا زلزلہ قرار دیا گیا تھا، جس میں کئی افراد زخمی ہوئے اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

تازہ جھٹکوں کے بعد مقامی آبادی میں ایک بار پھر خوف کی فضا پیدا ہوگئی ہے جبکہ ماہرین مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION