02:13 , 30 اگست 2025
Watch Live

شدید بارش کے پیش نظر کل بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ شہر میں طوفانی بارش کے پیش نظر کل بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کا اطلاق صرف کراچی ڈویژن میں ہوگا۔ چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے سبب اسکولز اور کالجز کی تعطیل کا مطالبہ پورا کرنے پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ طوفانی بارش کا امکان کم ہے لیکن اس کے باوجود طلبہ و طالبات کو اپنے اداروں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION