مصری وزیرِخارجہ نے اسرائیل کو خبردار کردیا

مصر نے واضح کر دیا ہے کہ غزہ سے زبردستی آبادی کا انخلا اُس کی "ریڈ لائن” ہوگا۔
مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مصر اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کسی صورت قبول نہیں۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ مصر مختلف ذرائع سے کوششیں کر رہا ہے تاکہ غزہ کے عوام کی مشکلات کم کی جا سکیں۔ قاہرہ اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ سے آبادی نکالنا فلسطینیوں کی شناخت کو ختم کر دے گا۔ ان کے مطابق یہ "یکطرفہ ٹکٹ” ہوگا جو ان کے مقصد کو مٹا دے گا۔
ادھر رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو فلسطینیوں کو دوسرے ممالک منتقل کرنے کے اشارے دیتے رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے نصیرات، زہراء، مغرقہ اور شمالی علاقوں میں جبری انخلا کے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے عربی ترجمان نے کہا کہ رہائشی فوری طور پر جنوب کے علاقے المواسی منتقل ہو جائیں۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں تاکہ حماس کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
















