03:16 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

ایچ پی وی ویکسین مہم پر وفاقی وزیر کا پیغام جاری

وفاقی وزیر برائے قومی صحت، مصطفیٰ کمال نے ایچ پی وی ویکسین مہم کے بارے میں قوم کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی خاتون ویکسین نہ لگوائے اور بعد میں سرویکل کینسر میں مبتلا ہو جائے، تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟ انہوں نے کہا کہ ویکسین عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور عوام کو جھوٹے پروپیگنڈے پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں ایک آگاہی سیمینار کے دوران مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی مہم پاکستان کے لیے ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال تقریباً 5 ہزار پاکستانی خواتین اس مرض کا شکار ہوتی ہیں، جن میں سے 3 ہزار خواتین کی موت ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے 150 سے زائد ممالک اپنے حفاظتی پروگراموں میں ایچ پی وی ویکسین کو شامل کر چکے ہیں۔ اب پاکستان نے بھی بچوں اور خواتین کی صحت کے تحفظ کے لیے یہ اہم قدم اٹھایا ہے۔ ویکسینیشن مہم کا پہلا مرحلہ پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں جاری ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان نے مہم شروع کرنے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی بیٹیوں کو ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ وہ اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹیوں کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION