12:37 , 29 اکتوبر 2025
Watch Live

آئی سی سی کے سابق میچ ریفری کرس براڈ کا انکشاف

سابق میچ ریفری کرس براڈ

آئی سی سی کے سابق میچ ریفری کرس براڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کی بھارت نوازی کا بڑا انکشاف کر دیا۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے کرس براڈ نے بتایا کہ انہیں ہدایت دی گئی تھی کہ بھارت کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملات میں “ہاتھ ہلکا رکھیں”۔

انہوں نے کہا، “ایک میچ میں بھارتی ٹیم چار اوورز پیچھے تھی، یعنی سلو اوور ریٹ یقینی تھا۔ اس وقت مجھے فون آیا اور کہا گیا کہ کوئی حل نکالو، ہاتھ ہلکا رکھو، کیونکہ یہ بھارت ہے۔”

یہ بھی پڑھیں : میچ ریفری پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی

کرس براڈ کے مطابق، "میں نے کال کے بعد بھارتی ٹیم کی مدد کی۔ اگلے میچ میں سورَو گنگولی نے بھی وہی حرکت دہرائی اور آفیشلز کی بات نہ مانی۔ جب میں نے پوچھا کہ اب کیا کریں تو کہا گیا کہ صرف گنگولی کو سزا دو۔”

سابق میچ ریفری نے مزید کہا کہ “کرکٹ میں بہت سیاست ہے، اب فیصلے سیاسی دباؤ کے تحت کیے جاتے ہیں۔ سارا پیسہ بھارت کے پاس ہے اور اس نے عملی طور پر آئی سی سی پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔”

کرس براڈ کا کہنا تھا کہ وہ خوش ہیں کہ اب وہ آئی سی سی میچ آفیشلز کا حصہ نہیں کیونکہ یہ ایک “انتہائی سیاسی پوزیشن” بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اہم مقابلے سے پہلے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، اور اب یہ ذمہ داری سابق ویسٹ انڈین کرکٹر رچی رچرڈسن ادا کریں گے۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے سپر فور مرحلے تک رسائی کا فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔ تبدیلی کی یہ کارروائی بھارت اور پاکستان کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے بعد سامنے آئی، جس میں بھارت نے پاکستان کو 128 رنز کا ہدف سوریا کمار یادیو کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 16ویں اوور میں حاصل کر کے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION