01:00 , 18 جون 2026
Watch Live

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور میٹا وفد کی ملاقات

جام کمال خان اور میٹا وفد کی ملاقات

اسلام آباد — وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے میٹا (Meta) کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت (AI) اور ای کامرس کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے ٹیکنالوجی کے ذریعے اختراع، ڈیجیٹل سیفٹی، اور اقتصادی بااختیاری کے فروغ پر اتفاق کیا۔

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل معیشتوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں ہر سال 75 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس مارکیٹ میں شامل ہو رہے ہیں، جبکہ رواں سال آئی ٹی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے برآمدات کا حجم 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی ایکسپورٹس میں 21 فیصد اضافہ ہوا، جو 1.06 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔

جام کمال خان نے کہا کہ حکومت نیشنل ای کامرس پالیسی 2.0 کو حتمی شکل دے رہی ہے، جس کا مقصد 2030 تک 20 ارب ڈالر کی مارکیٹ حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے میٹا کو ای آئی ایتھکس، ڈیجیٹل سیفٹی اور ای کامرس اسٹینڈرڈز میں اشتراک کی دعوت دی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے نیشنل اے آئی پالیسی 2025 اور ڈیجیٹل نیشنل پاکستان ایکٹ کے تحت مصنوعی ذہانت کے فروغ میں نمایاں پیش رفت کی ہے، اور انہوں نے میٹا کو اے آئی اسکلنگ پروگرامز میں شراکت داری کی بھی پیشکش کی۔

میٹا کے نمائندہ رافیل فرانکل نے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمپنی پاکستانی کاروباریوں اور ایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹل تربیتی پروگرامز میں تعاون کرے گی۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے اختراع، محفوظ آن لائن ماحول، اور اقتصادی بااختیاری کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION