03:18 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

شیرخوار بچوں کو اینٹی بایوٹک دینا آنتوں کی صحت کیلئے خطرناک، ماہرین کا انتباہ

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ شیرخوار بچوں کو اینٹی بایوٹک ادویات دینا ان کی آنتوں اور معدے کی صحت پر دیرپا منفی اثر ڈال سکتا ہے، جو بلوغت کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔

برطانوی طبی جریدے جرنل آف فزیولوجی میں شائع تحقیق کے مطابق، نوزائیدہ چوہوں پر کی گئی ایک اسٹڈی سے پتہ چلا ہے کہ ابتدائی عمر میں اینٹی بایوٹک کا استعمال آنتوں کی حرکت، اعصابی نظام اور مائیکرو بائیوٹا کو متاثر کرتا ہے، جس سے بعد کی زندگی میں معدے کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔

تحقیقی ٹیم نے چوہوں کو زندگی کے پہلے 10 دنوں میں روزانہ اینٹی بایوٹک "وینکومائسن” دی، اور بعد ازاں آنتوں کے ٹشوز کا تجزیہ کیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ اثرات جنس کے لحاظ سے مختلف تھے، تاہم نر اور مادہ دونوں میں اسہال جیسی علامات پائی گئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو معمول کے مطابق اینٹی بایوٹک دینا احتیاط طلب ہے، کیونکہ یہ مستقبل میں نظامِ ہاضمہ کی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION