02:42 , 30 اگست 2025
Watch Live

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 41 ڈالر مہنگا ہو کر 3,371 ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4,100 روپے اضافے کے بعد 3,59,800 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونا 3,222 روپے بڑھ کر 3,08,470 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

فی تولہ چاندی 108 روپے اضافے سے 4,121 روپے ہو گئی۔
10 گرام چاندی 93 روپے اضافے کے بعد 3,533 روپے تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق یہ اضافہ عالمی مالیاتی بے یقینی اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION