03:14 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ریکارڈ ساز دن رہا، 100 انڈیکس 1,226 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 1,52,201 پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 1,52,805 کی نئی ریکارڈ سطح تک پہنچا۔ یہ چوتھا مسلسل دن تھا جب مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، اور صرف 4 دن میں انڈیکس میں مجموعی طور پر 4,858 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

آج مارکیٹ میں 1 ارب 4 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، جب کہ کاروبار کی مالیت 51 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 108 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو بڑھ کر 17,963 ارب روپے (تقریباً 64 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION