06:24 , 22 اپریل 2026
Watch Live

نسٹاگرام ریلز کے ذریعے 7 سال سے لاپتہ شوہر دوسری بیوی کے ساتھ پکڑا گیا

نسٹاگرام راییلز کے ذریعے 7 سال سے لاپتا شوہر دوسری بیوی کے ساتھ پکڑا گیا
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

 

رپورٹس کے مطابق جتیندر کمار کی شادی 2017 میں مران نگر کی رہائشی شیلو سے ہوئی تھی، شادی کے کچھ عرصے بعد ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ شیلو کا الزام ہے کہ جتیندر اور اس کے اہلخانہ جہیز کے لیے اسے ہراساں کرتے رہے اور سونے کی چین سمیت دیگر سامان کا مطالبہ کرتے تھے۔

اپریل 2018 میں جتیندر اچانک لاپتا ہوگیا۔ گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی گئی لیکن کئی سال تک اس کا کوئی سراغ نہ ملا۔ اس دوران جتیندر کے گھر والوں نے شیلو کے خاندان پر اس کے قتل کا الزام لگایا، جس کے بعد شیلو بیٹے کے ساتھ میکے میں رہنے پر مجبور ہوگئی۔

چند روز قبل معاملہ اس وقت ڈرامائی موڑ اختیار کر گیا جب شیلو انسٹاگرام استعمال کر رہی تھی۔ اس دوران ایک رییل میں اسے اپنا شوہر جتیندر ایک دوسری خاتون کے ساتھ لدھیانہ میں نظر آیا۔

شیلو کا دعویٰ ہے کہ جتیندر نے دوسری شادی کر لی ہے اور وہ وہیں اپنی نئی بیوی کے ساتھ رہ رہا ہے، جبکہ اس کے اہلخانہ کو سب کچھ معلوم تھا لیکن انہوں نے حقیقت چھپائی۔

پولیس کے مطابق شادی کے ایک سال بعد جتیندر گھر سے بغیر اطلاع کے چلا گیا تھا اور اس کی گمشدگی کی ایف آئی آر بھی درج ہوئی تھی۔ اب شیلو کی نئی درخواست پر پولیس نے معاملے کی دوبارہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION