03:16 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

کینسر کے خلاف اہم پیشرفت: سائنسدانوں نے تجرباتی ویکسین تیار کر لی

فلوریڈا: سائنسدانوں نے کینسر کے علاج میں بڑی پیشرفت کرتے ہوئے ایک نئی تجرباتی ایم آر این اے ویکسین تیار کی ہے جو مدافعتی نظام کو متحرک کر کے مختلف اقسام کی رسولیوں کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

فلوریڈا یونیورسٹی کے ماہرین کی تیار کردہ اس ویکسین کا فی الحال جانوروں پر کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ چوہوں پر کی گئی تحقیق میں یہ ویکسین خون، جلد، ہڈیوں اور دماغی کینسر کی رسولیاں ختم کرنے میں کامیاب رہی۔

ماہرین کے مطابق یہ ویکسین کسی مخصوص پروٹین کو ہدف بنانے کی بجائے مدافعتی نظام کو دوبارہ فعال کر دیتی ہے، جس سے جسم خود رسولی کا خاتمہ کرتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ویکسین نے مدافعتی ردعمل کو اتنی تیزی سے ری پروگرام کیا کہ دماغی رسولی کے خلاف فوری اور مضبوط اثر ظاہر ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین یونیورسل کینسر ویکسین ثابت ہو سکتی ہے، جو مختلف اقسام کے کینسر کے خلاف استعمال کی جا سکے گی۔ تاہم، اس ویکسین کے عام استعمال سے قبل انسانوں پر مزید کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ہے۔

یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے نیچر بایومیڈیکل انجنیئرنگ میں شائع ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION