04:58 , 22 اپریل 2026
Watch Live

امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر بھارت کا سخت ردعمل

نئی دہلی: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل کی خریداری بند نہ کرنے پر بھارت کی درآمدی اشیا پر مزید 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا، جس سے مجموعی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارتِ خارجہ نے اس اقدام کو "غیر منصفانہ اور بلاجواز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی معاشی و قومی سلامتی کے پیش نظر درآمدات کرتا ہے اور امریکی فیصلے کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افسوسناک ہے کہ صرف بھارت کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دیگر ممالک بھی روس سے تیل خرید رہے ہیں۔ بھارت نے واضح کیا کہ وہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

بھارتی حکومت نے پارلیمنٹ میں بھی امریکی اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقامی صنعتوں اور کسانوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں بشمول کانگریس، بی ایس پی اور عام آدمی پارٹی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے، وزیراعظم ملک کی بہتری کے لیے اقتدار چھوڑ دیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION