11:45 , 17 اپریل 2026
Watch Live

رمضان سے پہلے مہنگائی کی شرح 4.84 فیصد تک پہنچ گئی

رمضان سے پہلے مہنگائی

اسلام آباد – رمضان المبارک سے پہلے ٹماٹر، پیاز، لہسن اور چینی سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی سالانہ بنیاد پر 4.84 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایک سال میں ٹماٹر 80 فیصد، آٹا 35 فیصد اور گیس 30 فیصد مہنگی ہوئی۔

گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.09 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹماٹر، پیاز، لہسن، دال ماش، مونگ، مٹن، چینی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ تاہم، گندم کے آٹے اور انڈوں سمیت 13 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں۔

ٹماٹر کی اوسط قیمت 111 روپے فی کلو ہو گئی، جبکہ پیاز کی اوسط قیمت 70 روپے فی کلو رہی۔ لہسن پانچ اعشاریہ چار پانچ فیصد اضافے کے ساتھ 464 روپے فی کلو فروخت ہوا۔

چینی معمولی مہنگی ہوئی اور اوسط قیمت 156 روپے فی کلو رہی۔ ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ ہفتے چار اعشاریہ تین پانچ فیصد بڑھیں۔ اسی دوران آٹا 2.89 فیصد، انڈے 2.86 فیصد اور دال مسور 1.26 فیصد سستی ہوئی۔

ماہرین نے کہا کہ رمضان سے پہلے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی خریداری پر اثر ڈال سکتا ہے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ مارکیٹ میں کنٹرول اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION