03:42 , 23 اپریل 2026
Watch Live

ایران نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں

ایران نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں

تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے پیش کی گئی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے، جس سے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایک سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق یہ تجاویز دو ثالثی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی تھیں اور انہیں خارجہ پالیسی سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں زیر غور لایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں ایران کسی بھی قسم کی مفاہمت کے لیے تیار نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نے اجلاس میں کہا کہ یہ وقت امن کا نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل کو شکست دینے کا ہے۔

علی لاریجانی کا مسلم ممالک کو کھلا خط، امریکا اور اسرائیل سے خبردار

ایرانی عہدیدار نے مزید بتایا کہ ایرانی قیادت کا مؤقف ہے کہ امریکا کو ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملوں کے دوران ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق گزشتہ رات ہونے والے حملوں میں علی لاریجانی کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ایران کی جانب سے اس دعوے کی فوری طور پر تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION