04:54 , 22 اپریل 2026
Watch Live

ایران کی امریکہ کو سخت وارننگ، فوجی کارروائی پر سنگین نتائج کی دھمکی

ایران کی امریکہ کو سخت وارننگ

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (پاسداران انقلاب) نے امریکا کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کی صورت میں امریکی فوجیوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خاتم الانبیا فورس کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ایران کے خلاف فوجی کارروائی یا قبضے کی کوشش کی گئی تو امریکی فوجیوں کو “ذلت آمیز انجام” بھگتنا پڑے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار ایران کے خلاف زمینی کارروائی اور خلیج فارس کے جزائر پر قبضے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

ذوالفقاری نے خبردار کیا کہ ایسی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا اور امریکی فوجی قیادت کو شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایران پر حملہ جنگ کی بنیاد ڈال رہا ہے، سربراہ ترک انٹیلی جنس

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں اور ان کی پالیسیوں نے عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کیا ہے، خاص طور پر ایشیا اور یورپ میں۔

ترجمان نے الزام عائد کیا کہ موساد کے اثر میں آکر بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ ٹرمپ کے بیانات غیر مستحکم اور ناقابل اعتماد ہیں۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا سفارتی سرگرمیوں کو ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری چھپانے کے لیے استعمال کر رہا ہے، اور ایران ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION