11:06 , 9 مارچ 2026
Watch Live

ایرانی صدر کی یقین دہانی: پڑوسی ممالک پر کوئی حملہ نہیں ہوگا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یقین دلایا ہے کہ ایران پڑوسی ممالک پر کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہیں کرے گا۔

مسعود پزشکیان نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والے حملوں پر ہم پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہیں اور ایران کا دوسرے ممالک پر کوئی حملہ کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عبوری قیادت کونسل نے پڑوسی ممالک کیخلاف کسی بھی جارحیت سے گریز کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

صدر ایران نے واضح کیا کہ ایران صرف اس صورت میں حملہ کرے گا جب کسی پڑوسی ملک کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا جائے۔

مسعود پزشکیان نے یہ بھی کہا کہ ایران امریکا یا اسرائیل کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا، دشمن کو ایرانی عوام کے ہتھیار ڈالنے کی خواہش قبر میں لے جانا پڑے گی۔

یہ اعلان امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن کے جواب میں ایران نے پڑوسی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا، جس سے بعض شہری بھی زخمی ہوئے۔

ایران کی جانب سے اس اعتدال پسند رویے کو خطے میں استحکام قائم رکھنے اور بیرونی خطرات کے مقابلے کے لیے دفاعی پوزیشن برقرار رکھنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION