02:35 , 30 اگست 2025
Watch Live

خیبرپختونخوا: طوفانی بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں کے اسکولز ایک ہفتے کیلئے بند

خیبرپختونخوا حکومت نے شدید بارشوں، کلاوڈ برسٹ اور ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر پہاڑی علاقوں کے تمام اسکول 19 سے 25 اگست تک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان تراکئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر بندش کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں آن لائن یا گھروں میں جاری رہیں گی۔

حکام کے مطابق ان علاقوں میں پہلے ہی یکم تا 31 جولائی گرمیوں کی تعطیلات ہوتی ہیں، مگر غیر معمولی موسمی حالات کے باعث مزید چھٹیاں دینا ناگزیر ہو گیا۔

سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اسکول بھی ایک ہفتے کیلئے بند رہیں گے۔

دوسری جانب ضلع صوابی کے گاؤں ڈلورئی میں پیر کو کلاوڈ برسٹ کے باعث کئی گھر منہدم ہو گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے میں 18 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس میں 7 ایکسکیویٹرز، 6 ایمبولینسز اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION