ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ اداکار ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ اپنی نئی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اور اسی حوالے سے انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
ہمایوں سعید کے سوال پر ماہرہ خان نے کہا کہ وہ انہیں ولن کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہیں، لیکن ہمایوں کو ایکشن ہیرو بننے کا بھی شوق ہے۔
ماہرہ خان کا ماضی سے متعلق جذباتی بیان
اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمایوں سعید ایکشن ہیرو کا کردار بھی اچھے طریقے سے نبھائیں گے۔
واضح رہے کہ ’آگ لگے بستی میں‘ رواں سال عید الفطر پر ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ فہد مصطفیٰ سیدھے راستے پر چلنا چاہتے ہیں، لیکن ماہرہ خان جلد امیر ہونے کی خواہشمند ہیں اور انہیں غلط راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دیتی ہیں، جس کے بعد الجھن اور قتل و غارت کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔











