07:59 , 23 اپریل 2026
Watch Live

ماہرہ خان کا ماضی سے متعلق جذباتی بیان

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے ماضی کو کوئی نصیحت نہیں دیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس اپنے ماضی کیلئے کوئی نصیحت نہیں، میں صرف اپنی پرانی ماہرہ کو گلے لگانا چاہوں گی۔

ماہرہ خان اور فواد خان حال ہی میں ایک جیو پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مبشر ہاشمی کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔ دونوں اداکاروں نے اپنے کیریئر، تجربات اور ماضی کے احساسات پر کھل کر بات کی۔

گفتگو کے دوران فواد خان نے بھی یہی کہا کہ وہ اپنے ماضی کو کوئی نصیحت نہیں دیں گے کیونکہ ماضی کی ہر غلطی اور ہر فیصلہ انہیں آج کی شخصیت بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کچھ بدل بھی سکتے تو شاید وہ آج ایسے نہ ہوتے جیسے اب ہیں۔

مزید پڑھیں: کیس نمبر 9 نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دی

فواد خان نے مزید کہا کہ ماضی کو بدلنے کی خواہش اکثر پچھتاوے کی نشانی ہوتی ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ انسان ماضی میں واپس جا کر کچھ نہیں بدل سکتا۔ اس لیے انسان کو اپنے تجربات کو قبول کرلینا چاہیے۔

آخر میں ماہرہ خان نے بھی فواد سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بھی اپنے ماضی کیلئے کوئی نصیحت نہیں۔ اگر وہ آنکھیں بند کریں اور ان لمحوں کو محسوس کریں تو انہیں بس اپنی پرانی ماہرہ کو محبت سے گلے لگانے کا دل کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION