03:42 , 23 اپریل 2026
Watch Live

دنیا کو بدلنے کے لیے بڑے وسائل نہیں بلکہ بڑے خیالات درکار ہیں, مریم نواز

مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو بدلنے کے لیے بڑے وسائل نہیں بلکہ بڑے خیالات درکار ہوتے ہیں۔

عالمی یومِ تخلیق و جدت کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اس دن کا مقصد اپنی سوچ کو وسعت دینا اور نئے خیالات کو اپنانے کا عہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ترقی اور بہتر مستقبل کے لیے تخلیقی سوچ کو سمجھنا اور اپنانا ناگزیر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دوسروں کے خیالات کو سننا اور ٹیم ورک کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا جدت کو فروغ دیتا ہے۔ ان کے مطابق نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان ای کامرس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کر رہے ہیں، جو خوش آئند ہے۔

مریم نواز نے مری میں اسکائی گلاس برج منصوبہ منظور کر لیا

مریم نواز شریف نے کہا کہ تخلیق صرف پیدائشی صلاحیت نہیں بلکہ ایک عادت ہے جو محنت اور مواقع سے پروان چڑھتی ہے۔ حکومت پنجاب آئی ٹی، اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں پنجاب کا پہلا “نواز شریف آئی ٹی سٹی” قائم کیا جا رہا ہے، جبکہ گوگل کے تعاون سے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کے لیے مفت سرٹیفکیشن کورسز بھی شروع کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں میں سمارٹ آئی ٹی سسٹمز متعارف کروائے جا رہے ہیں جبکہ صحت کے شعبے میں بھی ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا آغاز اور لاہور سے راولپنڈی کے درمیان تیز رفتار ٹرین جیسے منصوبے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے کی طرف اہم قدم ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION