12:29 , 22 اپریل 2026
Watch Live

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: بھارت میں گیس کی قیمتوں میں شدید اضافہ، کاروبار متاثر

بھارت میں گیس کی قیمت

بھارت میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے ملک میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق گیس کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہیں، جس سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی کے باعث ملک بھر میں متعدد ریسٹورنٹس عارضی طور پر بند ہو چکے ہیں۔

گیس پر انحصار کرنے والی صنعتیں، خصوصاً کھاد بنانے والی فیکٹریاں، اپنی پیداوار روکنے پر مجبور ہو گئی ہیں، جس سے زرعی شعبہ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ صورتحال نہ صرف کاروباری طبقے بلکہ عام شہریوں کے لیے بھی مشکلات کا باعث بن رہی ہے، جہاں روزمرہ ضروریات پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

کئی بڑے شہروں میں شہری گیس سلنڈر حاصل کرنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے نظر آ رہے ہیں، جو بحران کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہی تو بھارت میں توانائی کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، جس سے مہنگائی اور معاشی دباؤ میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION