07:58 , 22 اپریل 2026
Watch Live

کرپشن سے بچنے کیلئے آے آئی سے بنا وزیر مقرر

کرپشن سے بچنے کیلئے آے آئی سے بنا وزیر مقرر
البانیا نے دنیا بھر میں ایک منفرد مثال قائم کرتے ہوئے کرپشن پر قابو پانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی وزیر مقرر کردیا ہے۔

 

وزیراعظم ایڈی راما نے سوشلسٹ پارٹی کی ایک میٹنگ کے دوران کابینہ کے نئے رکن کا تعارف کرایا جو کسی انسان کے بجائے اے آئی پر مشتمل ہے۔ اس نئے وزیر کا نام "ڈیلا” (Diella) رکھا گیا ہے، جس کا مطلب البانوی زبان میں "سورج” ہے۔

ایڈی راما نے کہا کہ عوامی ٹینڈرز اور پبلک پروکیورمنٹ کی شفاف نگرانی کے لیے یہ اے آئی وزیر کام کرے گا۔ ان کے مطابق مصنوعی ذہانت کی مدد سے تمام سرکاری فنڈز مکمل شفافیت کے ساتھ استعمال ہوں گے اور کسی قسم کی کرپشن کی گنجائش نہیں ہوگی۔

یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جب کسی حکومت نے کرپشن کے خاتمے اور شفاف نظام کے قیام کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کو کابینہ کا باقاعدہ حصہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION